Advertisement
Advertisement
Advertisement

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Now Reading:

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

بھارتی اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر کا فیصلا ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے پاکستان میں موجود گھر کا فیصلا سنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں

بھارتی اداکار دلیپ کمار کی پشاور والوں سے درخواست

بالی وڈ کے معروف اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے پشاور...

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پشاور میں دلیپ کماراور راج کپور کے آبائی گھروں کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں کی بدولت ہم پشاور کو سیاحت اور ثقافت کا مرکز بنائیں گے۔

Advertisement

پشاور سے جاری ویڈیو بیان میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ صوبہ میں سیاحت کو فروغ ہو تاکہ صوبہ میں معاشی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کائیٹ پراجیک بڑا کامیاب رہا ہے جس کے تحت پشاور میں دلیپ کمار کے آبائی گھراور راج کپور کی حویلی کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کامران بنگش نے کہا کہ دونوں تاریخی گھروں کے لئے وزیراعلیٰ محمود خان نے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے منظور بھی کردیے ہیں، جس سے دونوں گھروں کی خریداری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبوں کی بدولت ہم پشاور کو سیاحت اور ثقافت کا مرکز بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اس عجائب گھر میں شہریوں کو ٹکٹ کے بغیر جانے کی اجازت ہو گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر