واٹس ایپ میں پیغامات کی شکل بدلنے کی آسان مگر خفیہ طریقہ جانیے
کیا آپ واٹس ایپ کے 3 سیکرٹ فیچرز کے بارے میں جانتے...
واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نت نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ اس کے صارفین کسی اور میسجنگ ایپ کا رخ نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق 2021 میں بھی واٹس ایپ کی جانب سے متعدد فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، جن کے بارے میں ابھی علم نہیں مگر کچھ فیچرز ایسے ہیں جو اس وقت بیٹا ورژنز میں موجود ہیں اور امید ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے۔
خیال رہے کہ ابھی واٹس ایپ اکاﺅنٹ کو ایک وقت میں صرف ایک ڈیوائس پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر بہت جلد صارفین اپنے اکاﺅنٹ کو 4 ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیچر میں مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی کیونکہ اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا بالکل فیس بک میسنجر کی طرح۔
اس فیچر کو لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا جائے گا اور واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس بھی متعارف کرایا جائے گا۔
اس فیچر میں جب واٹس ایپ ویب پر کال کی جائے گی تو ایک پوپ اپ ونڈو نظر آئے گی جس پر یوزر نیم، پروفائل کی تصویر اور کال، ویڈیو/آڈیو اور میوٹ بٹنز ہوں گے۔
اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست کو بھیجی جانے والی ویڈیو یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے میوٹ کر سکے گے۔
اس فیچر کے تحت جب کسی ویڈیو کو سلیکٹ کی جائے گا تو اس میں میوٹ آپشن نظر آئے گا اور اس کو سلیکٹ کرنے پر جب ویڈیو کو بھیجا جائے تو دوست کو وہ ویڈیو بغیر آواز کے موصول ہوگی۔
یہ فیچر کافی کارآمد ہوگا کیونکہ کئی بار ریکارڈ کی جانے والی ویڈیو کے بارے میں لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس میں موجود غیرضروری آوازیں دیگر افراد تک نہ پہنچ سکیں۔
اس مقصد کے لیے کسی ایڈیٹنگ ایپ پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو صاف ظاہر ہے ہر ایک کو استعمال نہیں کرسکتا۔
تو اس فیچر کے تحت آڈیو کو براہ راست ہی اسمارٹ فون گیلری سے میوٹ کیا جاسکے گا، جو اکثر لوگوں کو پسندد آئے گا۔
یہ فیچر نومبر میں پہلی بار بیٹا ورژن میں استعمال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فلحال علم نہیں کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا لیکن اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن میں کی گزشتہ چند ماہ سے کی جارہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News