
پاکستان نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سول ایوی ایشن نے نئے قواعد جاری کیے ہیں جن کے تحت برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مسافروں پر 31 جنوری تک سفری پابندیوں میں توسیع کردی ہے تاکہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کو پھیلنے سے روکا جاسکے البتہ پاکستانیوں کے لیے پانچ جنوری سے واپسی کی مشروط اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آغاز میں انگلینڈ میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد حکومت 4 جنوری تک برطانیہ کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
پابندی کا مقصد پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو محدود کرنا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1895 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اسی دورانیے میں 39 افراد اس وبا ءکے باعث ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News