مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے 48 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 48 بینک اکاؤنٹس میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوئی۔ یہ بینک اکاؤنٹس خواجہ آصف، ان کی فیملی اور بے نامی اداروں کے نام سے کھلوائے گئے۔
نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور ان کی فیملی اراکین کے اکاؤنٹس اور اداروں کے اکاؤنٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے دوران تفتیش پوچھا گیا ہے کہ بھاری رقوم کس مد میں جمع ہوئیں۔ خواجہ آصف سے بے نامی داروں کے اکاؤنٹس میں رقوم اور تعلق سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
