Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم دفاع ، وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد

Now Reading:

یوم دفاع ، وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد
cm sindh murad ali shah visit rashid minhas home

یوم دفاع و شہدا پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے گھر کا رخ کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

تٖصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے راشد منہاس کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 54 واں یوم دفاع پاکستان منا رہے ہیں، پاک فضائیہ کے فلائنگ افسر شہید راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے راشد منہاس کے خاندان کے ساتھ ان کی شہادت پر تبادلہ خیال کیا اور شہید فلائنگ آفیسر کی یادگار تصاویرے بھی دیکھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا  کہ آج میں نے راشد منہاس شہید کی والدہ اور خاندان سے ملاقات کی۔

Advertisement

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مائیں ایسے جوان پیدا کرتی رہیں گی تب تک ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا میں شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

جبکہ آج صبح یوم دفاع کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تھا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیر کے لیے آخری گولی، آخری سانس اور آخری سپاہی تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں نہ ہی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر