Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی ترقی کا انحصار سستی توانائی کی دستیابی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

معاشی ترقی کا انحصار سستی توانائی کی دستیابی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
فردوس

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کا براہ راست انحصار سستی توانائی کی دستیابی پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملک بھر میں نئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے ویہاڑی، سمندری، پاکپتن، مرالہ، لیہ اور دیگر مقامات پر توانائی کے سستے منصوبے شروع کرنے کے علاوہ بجلی چوروں پر شکنجہ سخت کیا اور پنجاب بھر سے 3.15ارب ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے میرٹ، بہترین حکمت عملی سے شوباز کے مسلسل 10سال 350ملین کا خسارہ کرنیوالی پنجاب پاور کمپنی کو ناصرف خسارے سے نکالا بلکہ قومی خزانے کو 217ملین کا نفع بھی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے رینٹل پاور پلانٹس اور مہنگی بجلی کےمعاہدوں سے قومی دولت پر ہاتھ صاف کیا ہے تاہم موجودہ حکومت نے قائداعظم سولر کمپنی میں من پسند افراد کو نوانے کی روش ختم کرکے 62ملین کی تاریخی بچت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر