اسلام
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک بھر مین ہزارہ برادری کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہزارہ برادری کے شہداء کی تعزیت کے لیے علماء کا وفد کوئٹہ جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہندستان عالمی دہشتگرد تنظیموں کا افغانستان میں اتحاد بنا رہا ہے اور ہزارہ برادری کا قتل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ واقعے میں ملوث پشت پناہوں کو جلد بے نقاب کریں گے تاہم وزیراعظم کیجانب سے ہدایات ملنے کے بعد مظاہرین سے رابطے میں ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ہزارہ برادری واقعے کی ذمے دادی داعش نے قبول کی ہے تاہم ذمہ داری قبول کرنے کے بعد صورتحال واضح ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ داعش کا افغانستان میں بہت بڑا نیٹ ورک موجود ہے اور یہ داعش کی پاکستان میں پہلی کارروائی نہیں ہے۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی نہیں کہا کہ او آئی سی کے مدمقابل کوئی طاقت بنے تاہم پاکستان او آئی سی کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی دہشت گرد تنظیمین عراق، شام، یمن کو تباہ کرنے کے بعد پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں لیکن اب انتہا پسندی کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
