
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے بروہ اور خنجر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹرز اور آٹومیٹک گنز کا۔استعمال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے دو معمر افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیئے قریبی مرکز صحت منتقل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ سال 2021 کے پہلے زخمی ہیں جو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے، یکم جنوری سے بھارتی فوج جنگ بندی کی 38 خلاف ورزیاں کر چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News