Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا پاکستان کا امکان

Now Reading:

ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا پاکستان کا امکان

ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا 13 جنوری کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ترک اعلیٰ حکام  نے تصدیق کی ہے کہ  ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو 13 جنوری کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آذری وزیر خارجہ جیہون بیراموو کی بھی وفد کے ہمراہ 13 جنوری کو ہی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ آزری سفارت خانے نے آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوں بیراموو کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔

دونوں مہمان وزرائے خارجہ ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کے ہمراہ ایک سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے مابین دوطرفہ اور سہہ فریقی اجلاسوں میں باہمی تعاون کے فروغ،باہمی منسلکی اور تجارت بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک اور آذری وزرائے خارجہ، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی دیگر سیاسی و فوجی حکام سے بھی ملاقاتوں کا قوی امکان ہے۔

ملاقاتوں میں ناگورنو کاراباخ کی تاریخی فتح اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال زیر غور آئے گی۔ترکی اور آذربائیجان مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستانی موقف کی کھل کر حمایت کا اعادہ کریں گے۔

ترکی اور آذربائیجان، کشمیری بھائیوں کی ہندوستانی قبضے سے آزادی کے لیے مکمل اظہار یکجہتی کریں گے۔ ترک اور آذری وزرائے خارجہ جموں و کشمیر پر ناجائز بھارتی قبضے، ظلم و بربریت کے خاتمے پر زور دیں گے۔

تینوں ممالک تجارتی راہداری کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر بھی غور کریں گے۔ پاک، ترک، آذری مشترکہ منصوبوں کے آغازاور باہمی سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر