
روئی کی قیمتیں ریکارڈ اضافے کے ساتھ 11 سال کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں روئی کی نئی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ 11 سال کی نئی بلند ترین سطح 11 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئیں ہیں۔
احسان الحق چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ تقریباً 30 سال بعد پاکستان میں نئی ٹیکسٹائل ملز اور پاؤر لومز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور موجودہ ٹیکسٹائل ملز کی بڑی پیمانے پر پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
حکومت کو چاہیئے کہ وہ کاٹن زونز میں گنے کی کاشت پر پابندی عائد کرے تاکہ پاکستان کو سالانہ کئی ارب ڈالر مالیتی روئی اور خوردنی تیل درآمد نہ کرنا پڑیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News