
آزربائیجان کے وزیر خارجہ کل پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئی گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزربائیجان کے وزیر خارجہ یہ دورہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ 2010 کے بعد یہ آزربائیجان کی جانب سے پہلا وزیر خارجہ سطح کا دورہ ہو گا۔ دونوں وزرائے خارجہ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفود کی سطح پر بات چیت میں باہمی تعلقات کے تمام شعبووں کا جائزہ لیا جائے گا۔ سال نو کے موقع پر اس دورے سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور تعلقات کے استحکام کا موقع ملے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کا کہنا ہے کہ سیاسی تعلقات کی تجدید کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک آئل و گیس،زراعت،ریلوے اور تعلیم کے شعبوں میں شراکت داری پر بات چیت کریں گے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ آزربائیجان جنوبی قفقاز کے علاقے میں اہم ملک ،پاکستان کا دیرینہ دوست اور شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک مثالی تعلقات کے حامل ہیں جن کی بنیاد مشترکہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات پر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک مختلف علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے قریبی تعاون کرتے ہیں۔آزبائیجان بطور او آئی سی کانٹیکٹ گروپ کا رکن ملک جموں و کشمیر کے مسئلے پر کشمیریوں کی قانونی و منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آزربائیجان کے وزیر خارجہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News