Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ہر مشکل میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، ترک وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان ہر مشکل میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ  پاکستان ہر مشکل میں ترکی  کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

ترک سفارتخانے  میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کہا  کہ  پاکستان اور ترکی کے مابین بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں ، پاکستان ہر مشکل میں ترکی  کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان نے دہشتگردی  کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں غیرمعمولی کامیابیوں کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ پاکستان کی ترقی  کے لیے دہشتگردی کے ناسور کو مکمل شکست دینا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  فتح اللہ گولن دہشتگرد تنظیم انتہائی خطرناک ہے،پاکستان کو فیتو سے انتہائی محتاط اور خبردار رہنا ہو گا۔فیتو جیسی دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے  کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ ترکی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان  کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ  ارطغرل صرف ڈرامہ نہیں، پوری تاریخ ہے۔ہمیں خصوصاً نوجوانوں کو اپنی تاریخ سے شناسائی حاصل کر کے آگے بڑھنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر