
الیکشن کمیشن کا وفاق کو خط
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے خالی نشستوں کے لئے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلیوں کی چھ نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی تین خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 18 جنوری اور 16 فروری کو کرائے جائیں گے تاہم بلوچستان اسمبلی کی ایک خالی نشست پر 16 فروری کو الیکشن ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو خالی نشستوں پر 19 فروری کو ضمنی الیکشن ہوگا تاہم خیبرپختونخواہ اور پنجاب کی قومی اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 19 فروری کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News