
کورونا کے بڑھتے کیسز پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 16 علاقوں میں مائیکرو واسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے زیادہ پھیلاؤ والے علاقوں کو دس سے چودہ روز کے لیے بند کیا جائے گا۔
ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ کنال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی، ٹیک سوسائٹی، ڈی ون سیکٹر ایف، عسکری 10، گیلانی اسٹریٹ بیدیاں روڈ، اسٹریٹ 66 ڈی ایچ اے فیز ون میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔
اسٹریٹ 71 جے بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، مین سروس لین غازی روڈ ڈی ایچ اے فیز 2 کو بھی بند کیاجائے گا۔
اسٹریٹ 35 فیز تھری ڈی ایچ اے، خیابان اقبال ڈی ایچ اے فیز تھری، اسٹریٹ نمبر 18 فیز تھری، اسٹریٹ نمبر 14 فیز فائیومیں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔
مین سروس روڈ سوئی گیس سوسائٹی، ایونیو 13 ڈی ایچ اے فیز سیون، اسٹریٹ نمبر ایک نین سکھ کو بھی بند کیا جائے گا۔
جی او آر ٹو میں 13 بی سے 16 بی تک ، کریم بلاک کی دو اسٹریٹس میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق شہر میں اب تک 150 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد ان علاقوں کے 4 ہزار 487 افراد کو گھروں تک محدود کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News