
کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور دیگر شہروں کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کی کربلا میں لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں نو محرم الحرام کے جلوس برآمد کیے گئے۔
مختلف شہروں میں جلوس کی گذرگاہوں پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے۔
کراچی میں9 محرالحرام کا مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے پیپلز چورنگی اور صدر سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ، ریڈیو پاکستان اور کھارادر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔
ملتان کا امام بارگاہ ممتاز آباد سے بر آمد ہونے والا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بار گاہ ممتاز آباد پہنچ کر ختم ہوگیا، جبکہ سرگودھا میں 9 محرم کے بیشتر جلوس اختتام پذیر ہوگئے ہیں، بڑے جلوس کی مجلس عزاء پرانی سبزی منڈی کے قریب ہوگی۔
گلگت میں نو محرم الحرام کا جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا، ماتمی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر ڈاکپورہ سے برآمد جبکہ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔600 سے سے ذائد پولیس،رینجرز اور جی بی سکاوٹس کے اہلکاروں نے سیکیورٹی فرائض انجام دیئے۔
حیدرآباد میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس انجمن گلدستہ علی اکبر کے زیر اہتمام لطیف آباد نمبر پانچ سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ہنگو میں جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔ جھنگ میں نو محرم کا علم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زہرا سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے، منڈی بہاؤالدین کا مرکزی جلوس مغرب کے وقت اختتام پذیر ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News