Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکولوں کو 50 فیصد بچے بلانے کی ہدایت کی ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

اسکولوں کو 50 فیصد بچے بلانے کی ہدایت کی ہے، یاسمین راشد

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ  اسکولوں کو صرف 50 فیصد بچے بلانے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  کا پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہنا تھا کہ جو اسکول اور کالجز ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گا اسے بند کر دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  کورونا سے تمام صوبوں  میں پنجاب  سب سے کم متاثر ہواہے جبکہ پنجاب میں  سب سے زیادہ  متاثر  لاہور شہر ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پنجاب میں اب تک ایک لاکھ 49ہزار 7 82 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 432 افراد اب تک  جاں بحق ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سب سے پہلے طبی عملہ کو ویکسین لگائی جائے گی ۔ طبی عملہ کے بعد 65 سال کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ پوری دنیا میں اسی پروٹوکول کو فالو کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  5 لاکھ کے قریب ہیلتھ پروفیشنلز کو کورونا ویکسین لگے گی،  ابھی تک 3 لاکھ لوگ رجسٹرڈ  کیے  جاچکے ہیں۔ ویکسین لگانے کے لیے 637 افراد کو تربیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اب تک ہم 52 لاکھ فیملیز کو صحت کارڈ دے چکے ہیں، یہ کارڈ 2 کروڑ 22 لاکھ فیملیز بنتی ہیں۔2021  کے آخر تک تمام پنجاب کے افراد کو صحت کارڈ دے دیا جائے گا ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  پنجاب میں 4 اسپتال بنا رہے ہیں ۔  گجرانوالہ اسپتال کو ہم نے تیار کیا ، وزیر آباد کارڈیالوجی کو ہم نے 50 کروڑ دے کر چلایا ہے۔پہلی یونیورسٹی بنے گی جہاں صرف چائلڈ ہیلتھ پر کام ہو گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلٰی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا
خیبرپختون خوا کےعلاوہ سب مانگے کی حکومتیں ہیں، رؤف حسن
کمیٹی نےکرپشن ثابت کردی تواپنا گندم کا کاروبارچھوڑدوں گا، محمودمولوی
گندم درآمداسکینڈل کی تحقیقات کامعاملہ؛ اگست2023 سےمارچ 2024کے اعدادوشمارپیش
اضافی گندم درآمداسکینڈل نہیں، انکوائری کمیٹی نےبلایا توضرورجاؤں گا، انوارالحق کاکڑ
فیض آباددھرناانکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر