Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی مزدوروں اور کسانوں کی آواز ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پیپلز پارٹی مزدوروں اور کسانوں کی آواز ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مزدوروں اور کسانوں کی آواز ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں نیو لیبر سٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ     ہم نے اپنے دور میں مزدوروں کو انڈسٹریز کا مالک بنانے کی کوشش کی،  ہم نے مزدوروں کی بہتری کے لیے قوانین پاس کیے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ   ہم نے پورے ریجن میں خواتین زراعت ورکرز کے لیے قانون سازی کی۔ پیپلزپارٹی مزدوروں اور کسانوں کی آواز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت مزدوروں اور غریب عوام کے پیچھے پڑی ہے، ملک بھر سے لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔  پیپلزپارٹی غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ  اس لیبر کالونی میں اسپتال اور تعلیم کا بندوبست کیا ہے۔  ہماری کوشش ہے  کہ مزدوروں کے لیے گھر بنائیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ  عمران خان نے غریبوں کو گھر فراہم  کرنے کے لیے ہمارا نعرہ چوری کیا اور  اب غریبوں کے سر سے چھت چھینی جارہی ہے۔ لاڑکانہ کی رائس کینال ہو یا سکھر ہو غریبوں کو بے گھر کیا جارہا ہے۔  گیس چھینی جارہی ہے این آئی سی وی ڈی کو چوری کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ    ہم غریب مزدوروں کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر اہتمام مزدوروں کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ ہر مزدور کے ہاتھ میں بے نظیر مزدور کارڈ ہوگا،   سندھ حکومت مزدوروں کے ساتھ ہے۔ مزدور جب خوشحال نہیں ہوگا تو کچھ بہتر نہیں ہوسکتا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ  جب تک ہم اس غریب دشمن حکومت کو نہیں ہٹاتے اس وقت تک بہتری نہیں آسکتی،اس حکومت کو ہٹانا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے ک کہا کہ وفاقی حکومت    این آئی سی وی ڈی کے پیچھے لگی ہے۔ کراچی این آئی سی وی ڈی کا  حال دیکھ لیں، یہ حقوق چھیننا چاہتی ہے۔مفت علاج کے ادارے کے خلاف یہ غریب دشمن لگی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر