Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان، کوسوو میں امن کیلئے اپنی سفارتی معاونت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان، کوسوو میں امن کیلئے اپنی سفارتی معاونت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، کوسوو میں امن و استحکام کیلئے اپنی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق کوسوو کے سفیر ایلیر ڈیگولی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان، کوسوو کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کی جانب سے کوسوو کو تسلیم کرنے اور سفارتی تعلقات کا قیام اس امر کا واضح ثبوت ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم، کوسوو کی جانب سے، جدوجہد آزادی میں دی جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے، پاکستان، کوسوو میں امن و استحکام کیلئے اپنی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، خطے میں امن و امان کے قیام اور نہتے مظلوم کشمیریوں کو ان کے جائز حق، حق خودارادیت تک رسائی کیلئے بین الاقوامی برادری کی مسلسل توجہ مبذول کروا رہا ہے اور تنازعات کے پر امن حل کا حامی ہے تاکہ خطے میں معاشی استحکام قائم ہو سکے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور کوسوو کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلے اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے متعدد مفاہمتی یادداشتوں کے مسودے زیر غور ہیں پاکستان ایک ابھرتی ہوئ مارکیٹ ہے جس میں کوسوو کے موثر کاروباری حضرات کیلئے سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون  کے فروغ سے دو طرفہ تعلقات مزید وسعت ملے گی۔

کوسوو کے سفیر ایلیر ڈیگولی نے وزیر خارجہ شاہ محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور کوسوو کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر