Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج ہم قائداعظم کی بدولت آزادی کی نعمت سے بہرمند ہیں،پی پی پی چیئرمین

Now Reading:

آج ہم قائداعظم کی بدولت آزادی کی نعمت سے بہرمند ہیں،پی پی پی چیئرمین
سابق

پی پی پی چیئرمین نے بابائے قوم کو ان کی 71 ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم عظیم رہنما تھے، جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور زمانے انہیں یاد رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ہم قائداعظم کے فکر، ویژن اور سیاسی جدوجہد کی بدولت آزادی کی نعمت سے بہرمند ہیں۔

پی پی پی چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے، ہم بابائے قوم کے نظریات کی روشنی میں جمہوریت، دستور اورعوامی حقوق کی حفاظت کرے گے۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ملک کو مساوات، ترقی پسند اور جمہوری ملک بنانے کی جدوجہد کو جاری رکھ کر قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔

Advertisement

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، ہم کشمیری عوام کی جدوجہد کے بارآور ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا 71واں یوم وفات عقیدت واحترام سےمنایاجارہاہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت مسلح افواج کی جانب سےمزارقائد پرحاضری دی گئی اوربابائے قوم کوسلامی پیش کی گئی۔

بابائے قوم کی 71ویں برسی پرتینوں مسلح افواج کی جانب سے مزار قائد پر سلامی دی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ نے بھی مزارقائدپرفاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے قائداعظم کو خراج تحسین پیش کیاگیا اورکشمیری بھائیوں سے مکمل اظہاریکجہتی بھی کیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر