 
                                                                              وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بیرون ملک سفارتخانوں کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد کارکردگی پرفارمہ وزرات خارجہ کو بھجوا دیا گیا جس کے تحت تمام سفیر اور کونصلیٹ اپنی روزانہ اور مانہ کی کارکردگی رپورٹ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔
وزارت خارجہ کو ہر سفیر کی سہہ ماہی رپورٹ وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم کارکردگی جائزہ کے بعد سفیر کو موجودہ ملک تعیناتی برقرار رکھنے یا تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی جانب سے وزارت خارجہ سے 20 دن میں رپورٹ طلب کرلی جو کہ فریم ورک کے تحت ہر سفیر کی 20 دن بعد رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے متعدد شکایات کے بعد کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 