Advertisement
Advertisement
Advertisement

پلوامہ ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پلوامہ ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ پلوامہ ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہر یار آفریدی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا سرکار نے اپنی غلط پالیسیوں کے سبب سیکولر بھارت کا تشخص خاک میں ملا دیا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ  پلوامہ ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت میں موجود اقلیتیں بالخصوص عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  بھارت،مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔  ہم نے ڈوزئیر کے ذریعے، بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پشت پناہی کے ٹھوس شواہد پوری دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج یورپی پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ سمیت اہم بین الاقوامی فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جاری ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ کو ساری صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہر یار آفریدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور 80 لاکھ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف موثر آواز اٹھانے اور ہندوستان کی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر