
برازیل میں ایک چھوٹا نجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ، حادثے میں فٹبال کلب کے صدر اور 4 کھلاڑیوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک چھوٹا نجی طیارہ رن وے کے قریب ہی گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹبال کلب کے صدر اور 4 کھلاڑی سوار تھے، جو ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جارہے تھے، واقعے میں پائلٹ بھی مارا گیا۔
برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے مقامی فٹبال ٹورنامنٹ ملتوی کئے جانے کی تصدیق کردی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News