
دفتر خارجہ کی جانب سے کویتی نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید کے دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کویتی نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید اپنے چار روزہ دورہ پاکستان آئے تھے جس میں انہوں نے وزیر خارجہ سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی تعاون کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ غذائی تحفظ، زراعت، سیاحت اور تیل کی تلاش جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
دو طرفہ تعلقات کی بنا پر اکستان میں سی پیک منصوبے میں کویتی سرمایہ کاری کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور واضح کیا گیا کہ پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔
یاد رہے کہ صدر مملکت نے اکتوبر 2020 میں مرحوم امیر کویت کی وفات پر تعزیت کیلئے کویت کا دورہ کیا جبکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی مئی 2019 میں کویت کا دورہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News