جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہ مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کرکے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ہے۔
ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ افریقی ملک سے آیا مسافر خلیجی ایئر لائن کے زریعے کراچی پہنچا تھا۔ ملزم سے تقریباً ایک کلو کوکین ملی جس کی مالیت تقریباًڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔
ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ ملزم مسافر نے منشیات سوٹ کیس کے خفیہ حصوں میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم افریقی مسافر دوحا ایئر پورٹ سے ہوتا ہوا آیا ہے لیکن وہاں نہیں پکڑا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
