Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی نظام کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، صدر مملکت

Now Reading:

معاشی نظام کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، صدر مملکت
عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی نظام کو بھرپور طریقے سے ڈیجیٹل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایشیاء پیسفک ایڈوانسڈ نیٹ ورک اجلاس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ  پاکستان نے انسانی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی دو جہتی حکمت عملی طے کی ہے ، جس کے لئے 2003 میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے لئے جامع لبرل پالیسی اختیار کی گئی ۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 3 لاکھ سے زائد انگریزی بولنے والے آئی ٹی ماہرین ہیں جس کی وجہ سے زبان کاکوئی مسئلہ نہیں ہے۔ حکومت ا س شعبہ کی ماہرین کو مراعات دے رہی ہے جبکہ آئی ٹی کی سرمایہ کاری کے لئے 13 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی گریجویٹس کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آئی ٹی سمیت تمام شعبوں کے گریجوایٹس کو تعلیم کی فراہمی کے مناسب مواقع فراہم کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کوروناسے تعلیمی شعبہ متاثر ہوا ہے تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس عرصہ کے دوران فروغ ملا ہے، پاکستان کی ای کامرس ، ای ہیلتھ اور ای فنانسنگ کی راہ پر گامزن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر