
جمعرات کو وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے جنوب مشرقی صوبے میں ٹرین حادثے میں کم ازکم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حادثے میں 23 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین کو حادثہ پٹڑی سے اتر جانے کے باعث پیش آیا۔
کانگو کے وزیر برائے انسانی حقوق نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین کو حادثہ جنوب مشرقی صوبے تنگانیکا کے علاقے میی بریدی میں رات تین بجے پیش آیا۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کا اظہار کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 50 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 23 افراد زخمی بھی ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے کیونکہ ابھی لوگ ٹرین کے ڈبوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ آئے دن حادثات کی اہم وجہ ریلوے کا ناقص نظام ، خراب پٹریاں ، اور انجنوں کا ناقص ہونا ہے جبکہ ان میں سے کچھ انجن 1960 کی دہائی سے استعمال کئے جارہے ہیں ۔
اس سے قبل بھی رواں سال مارچ میں ٹرین حادثہ پیش آیا تھا جس میں کم ازکم 24 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے تھے۔
پچھلے سال نومبر میں، مشرقی قصبہ سامبہ کے قریب مال بردار ٹرین کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے افراد 10 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے تھے۔
اسی طرح نومبر 2017 میں، صوبہ جنوبی لالابہ میں 13 آئل ٹینکروں پر مشتمل مال بردار ٹرین کھائی میں گرنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News