Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں نیب کی کوئی بدنیتی نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

Now Reading:

آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں نیب کی کوئی بدنیتی نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

Synopsis

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کا معیار مقرر کیا،

ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں نیب کی کوئی بدنیتی نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے فیصلہ جاری کیا، 7 صفحات پر مشتمل فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے موجود ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کا معیار مقرر کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ضمانت قبل ازگرفتاری کیس میں بھی ہوتا ہے، اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق گرفتاری میں بدنیتی ہوتوعبوری ضمانت دی جاسکتی ہے، عبوری ضمانت کے لیے بھی غیر معمولی حالات ہونے چاہیئں۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ نیب مزید تفتیش کے لئے آصف زرداری کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، حقائق کے مطابق نیب کی آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں کوئی بدنیتی نہیں، ضمانت قبل ازگرفتاری کے معیار پر آصف زرداری کی درخواست پورا نہیں اترتی، چیئرمین نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حوالے سے اختیار کا سوال نہیں بنتا، چیئرمین نیب ریفرنس فائل ہونے کے بعد بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتے ہیں، آصف زرداری کی درخواست ضمانت کے معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے مسترد کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور ان کی ہشمیرہ فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر