سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پرسیشن جج رائے محمد خان نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی جس میں اداکارہ کی جانب سے مختلف شواہد پیش کئے گئے۔
پیش کردہ شواہد اور موقف کے مطابق نکاح نامے پر اداکارہ کے دستخط نہیں ہیں جبکہ تصویر بھی کسی فلم کے سین سے لے کر ایڈٹ کی گئی ہے۔
اداکارہ میرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ نے 130 سے زائد فلمیں کیں ہیں، ان فلموں میں سے کسی ایک کا سین یا تصویر کھینچ کر میری موکلہ کے ساتھ لگا دیا گیا ہے۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ الزام لگانے والے فرد نے اعتراف کیا کہ وہ پروموٹر ہے اور عتیق الرحمان کے پاس وہ مواد تھا جو فلموں کے شوٹنگ کے دوران عکس بند کیے گئے تھے۔
عتیق الرحمان کے متعلق وکیل کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان سے تنازع ڈی ایچ اے کے گھر سے شروع ہوا، اس کے عناد پر عتیق الرحمان نے ایک جعلی نکاح نامہ تیار کیا ہے۔
عدالت میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ نکاح نامے پر میرا انگوٹھا نہیں لگا ہوا ہے۔
میرا کی جانب سے فیملی عدالت کے تکذیب نکاح کیس میں فیصلے پر نظر ثانی کی جانے کی استدعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News