Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت بجلی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عمر ایوب

Now Reading:

حکومت بجلی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عمر ایوب
Umer Ayub expressed his words about the energy crisis

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حیسکو، سیپکو، کیسکو میں بجلی ترسیل کی صورتحال بدترین ہے اورحکومت کی جانب سے ان ڈسکوز میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  بجلی کی ترسیل کی چوری کے حوالے سے سندھ حکومت ہماری مدد کرنے کی بجائے چوروں کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے اور سندھ میں بڑے لوگوں پر کارروائی کی گئی تو وزیراعلیٰ آفس نے روک دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے پرعزم ہے جبکہ بلوچستان میں ٹیکنیکل ٹریننگ کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاہم نوکریوں اور سوشل ویلفیئر کے حوالے سے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ کی لاگت میں اضافے کے باعث سرچارج جاری ہے، آئندہ چند ماہ میں بجلی بلوں سے نیلم جہلم سرچارج ختم کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ پاکستان کو ورثے میں پاور سیکٹر میں بارودی سرنگیں ملیں لیکن پھر بھی 2013 میں سود پر لازمی ادائیگی 185 ارب روپے تھی جو کہ 2018 میں سود پر لازمی ادائیگی 468 ارب تک پہنچ گئی اور 2023 تک سود پر لازمی ادائیگی 1455 ارب تک پہنچ جائیں گی کیونکہ ن لیگ کی حکومت نے بجلی ترسیل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی تاہم موجودہ حکومت نے بجلی کی ترسیل پر 83 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ان تمام خیالات کے اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں پاؤر سیکٹر پر بات کرتے ہوئے کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر