Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ نے سیکیورٹی کونسل کے سامنے 7 مطالبات رکھ دئیے

Now Reading:

وزیر خارجہ نے سیکیورٹی کونسل کے سامنے 7 مطالبات رکھ دئیے
دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ سے رابطہ ہوا ہے جس میں سیکیورٹی کونسل کے سامنے سات مطالبات رکھ دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل سے کشمیر کی صورتحال پر خطوط ارسال کئے ہیں جس میں سیکیورٹی کونسل کے سامنے سات مطالبات رکھے گئے ہیں۔

جاری کردہ خطوط کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے خطوط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے پاکستان مخالف اقدامات سے بھی آگاہ کیا  ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے خط کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور ای یو ڈس انفولیب کے حوالے سے وزیر خارجہ نے خط میں آگاہ کیا ہے جبکہ خط میں دسمبر 2020 میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ اور علاقائی سلامتی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔

اپنے خط کے ذریعے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ قراردادوں اور جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کے ذریعے آبادیاتی تناسب بدلنا چاہتا ہے ۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق خط میں مطالبات کئے گئے ہیں کہ بھارت فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی محاصرہ اور یکطرفہ اقدامات ختم کرتے ہوئے عوامی اجتماعات اور مواصلاتی نظام پر پابندیاں ختم کی جائیں ۔

وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری قیادت سمیت غیر قانونی طور پر گرفتار تمام کشمیریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے جبکہ نئے ڈومیسائل قانون کو ختم اور جاری کردہ کو فریز کیا جائے ۔

اقوام متحدہ مبصرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دی جائے اور جعلی چھاپوں میں ماورائے عدالت قتل جیسے کالے قوانین کا خاتمہ کیا جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اجلاس جاری؛ 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کیلئے حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں، عطاء تارڑ
27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے
پاک فوج کی جانب سے باجوڑ کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر نو اور تزئین مکمل
سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز؛ کیا آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے؟
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی، آج سینیٹ میں پیش ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر