Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر کو پروڈکشن آرڈر واپس لینے کیلئے مجبور کیا گیا،احسن اقبال

Now Reading:

اسپیکر کو پروڈکشن آرڈر واپس لینے کیلئے مجبور کیا گیا،احسن اقبال
ahsan iqbal criticises pti govt

مسلم لیگ ن رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس بھیج کر اپنے فاشسٹ چہرے سے ایک اور پردہ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اتفاق رائے کی ضرورت تھی، جو حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث پیدا نہ ہوسکی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے ججز کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بھی ریفرنس بھیج دیا ہے،آخری وقت میں اسپیکر کو مجبورکیا گیا کہ اسیرانِ جمہوریت کے پروڈکشن آرڈر کو واپس لیں،جس سے اجلاس کا ماحول خراب ہوا

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مِسنگ ممبران کے بغیر ایوان کو مکمل نہیں سمجھتے، لیڈر آف اپوزیشن کو معاملات پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ۔

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک سالہ حکومتی کارکردگی پر صدر مملکت کا تبصرہ یکطرفہ تھا۔

Advertisement

جبکہ جمعیت علماء اسلام کے مولانا اسد محمود نے کہا کہ اکتوبر چور دروازے سے آنے والی حکومت سے آزادی کا مہینہ ہو

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر سے باضابطہ اجازت لے کر آئینی معاملات پر بات کرنے کی درخواست کی۔

سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ صدر پاکستان پارٹی کا نہیں پورے ملک کا اور فیڈریشن کا صدر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کےاجلاس میں اپوزیشن کی جانب سےگرفتار ارکان کی نشستوں پر ان کی تصاویررکھی گئیں، صدرعارف علوی کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا خاصا شور شرابہ کیا۔ اجلاس اپوزیشن کےشورشرابےکےباعث ملتوی کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر