Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر خطے کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر خطے کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  مقبوضہ کشمیرخطےکی سب سےبڑی اوپن جیل بن چکاہے۔

کشمیرپر او آئی سی رابطہ گروپ  کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی  کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ   بھارتی فورسزکشمیریوں پرناقابل بیان مظالم ڈھارہی  ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دنیاسےاوجھل نہیں ہے، کشمیر سےمتعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  میں جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے لیےامت مسلمہ کی مشترکہ موثر آواز تشکیل دینے پر میں برادر ممالک آزربائیجان، نائیجر، سعودی عرب اور ترکی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نیامے میں منعقد حالیہ وزرا خارجہ کونسل میں ’او آئی سی‘ کی طرف سے ٹھوس اور دوٹوک حمایت کشمیریوں کے  لیے ان کے منصفانہ، ناقابل تنسیخ اور جائز استصواب رائے کے حق کے حصول کی جدوجہد میں تقویت کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر