
صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی دو روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے۔
تفصیلات کت مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی دو روزہ دورے پر پشاور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے گورنر ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی ۔
ملاقات میں صوبہ بھر بشمول ضم قبائلی اضلاع میں امن و امان، ترقیاتی امور، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سمیت صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر شاہ فرمان نے صدر پاکستان کو سرکاری یونیورسٹیز میں انتظامی و تعلیمی امورمیں اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں صوبہ میں معیاری زیتون اور بیری شہد کی استعداد کو استعمال میں لانے سے متعلق منصوبہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News