Advertisement
Advertisement
Advertisement

میزبان نادیہ خان نے شادی کی پیشکش پر شوہر کے سامنے کونسی دو شرائط رکھی تھیں؟

Now Reading:

میزبان نادیہ خان نے شادی کی پیشکش پر شوہر کے سامنے کونسی دو شرائط رکھی تھیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے اپنی شادی کےحوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان خان نے مداحوں کو اُن دو شرائط کے بارے میں بتادیا جو اُنہوں نے شادی کے پیشکش کے وقت اپنے شوہر کے سامنے رکھی تھیں۔

مزید پڑھیں

چار ماہ قبل میرے شوہر میرے لیے انجان تھے، نادیہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نےاہم انکشاف کر...

گزشتہ ماہ پاکستان ائیرفورس کے ریٹائرڈ آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

دو روز قبل نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے شوہر کے تفصیلی انٹرویو کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو کچھ دلچسپ باتیں بتائیں۔

Advertisement

نادیہ خان نے بتایا کہ ’ہماری ملاقات چار ماہ قبل ہوئی تھی اور اس کے پیچھے ہمارے باہمی دوستوں کا ہاتھ تھا۔‘

فیصل ممتاز نے کہا کہ ’ہمارے دوست چاہتے تھے کہ ہم دونوں ایک ہوجائیں اور اس کے لیے اُنہوں نے بھرپور پلاننگ بھی کی، جس میں وہ کامیاب ہوئے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میری پہلی ملاقات نادیہ کے گھر ہوئی تھی اور پہلی نظر میں ہی نادیہ مجھے بھاگئی تھیں۔‘

نادیہ خان کے شوہر نے کہا کہ ’میں چاہتا تھا کہ میں دوبارہ نادیہ سے رابطہ کروں لیکن میری ہمت نہیں ہورہی تھی۔

تاہم ایک دن اچانک میں نے رات کے وقت تقریبا 11 بجے کے قریب نادیہ کو فون کیا اور پھر ہماری 9 گھنٹے تک بات ہوئی۔‘

فیصل ممتاز نے کہا کہ ’اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں نادیہ سے محبت کر بیٹھا ہوں۔‘

Advertisement

اُنہوں نے شادی کی پیشکش کے حوالے سے کہا کہ ’جب میں نے نادیہ کو شادی کے لیے پروپوز کیا تو اُس نے میرے سامنے دو شرائط رکھیں جو کہ بالکل جائز تھیں۔‘

فیصل ممتاز نے ان دو شرائط کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلی شرط یہ تھی کہ ہماری شادی کے لیے بچوں کا راضی ہونا لازمی ہے۔

جبکہ دوسری شرط میں شادی کے لیے ہمارے گھر کے بزرگوں کی رضامندی بھی لازمی ہے۔‘

نادیہ خان کے شوہر نے کہا کہ ’میں نے ان دونوں شرائط پر ہامی بھری اور پھر سب کی رضامندی کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔‘

فیصل ممتاز نے مزید کہا کہ ’ہماری شادی کے اس فیصلے سے ہمارے بچے اور تمام خاندان والے بہت خوش ہیں۔‘

واضح رہے کہ نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر