
خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میرا نام آیا ہے، میری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ مستعفی ہوجاؤں۔
استعفے میں انہوں نے لکھا کہ کابینہ کا رکن اور عمران خان کا ساتھی ہونا میرے لیے باعث فخر ہے۔پراعتماد ہوں کہ انصاف کی فتح ہوگی، ہر قسم کی تحقیقات کے لیے تیار ہوں۔
واضح رہے کہ وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد کی سینیٹ الیکشن کے لیے رشوت لینے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ کرکے ان سے فوری استعفیٰ طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔
وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ کو وزیر قانون سے فوری استعفیٰ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی شفاف انکوائری کا حکم دیا ہےاور رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت شفافیت اور یکساں احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News