
جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیوڈ ملر کا کہنا ہے کہ ہم لوگ پاکستان جیتنے کے لیے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیوڈ ملر کا ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو سیریز جتوا سکتے ہیں۔
ڈیوڈ ملر نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط ٹیم ہے لیکن ہمارے کھلاڑی انہیں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میرے خیال سے یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ کافی باتیں ہورہی ہیں کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نئی ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے مختلف مقامات پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی ہے، میرے خیال سے یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے۔
ڈیوڈ ملر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی مضبوط ٹیم کا سامنا کرنا ہے،ہمیں اپنی بہترین گیم کھیلنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف تین گیمز پاکستان میں کھیلا ہوں۔ پاکستان میں وکٹ سلو اور باؤنس کم ہوتا ہے۔ سائیڈ پچز پر ہم نے پریکٹس کی ہے وہاں بھی باؤنس کم ہے۔
ڈیوڈ ملر کا کہناتھا کہ کوویڈ میں رہ کر کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔ جب ہم دورےپر آرہے تھے تو ہمیں پتا تھا کہ مشکل ہوگا، ہم نے اپنی توجہ کرکٹ پر رکھی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News