
حکومت کی جانب سے 1 سے 19 تک کے تمام وفاقی حکومتی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے جبکہ یہ ملازمین 20 فیصد ایڈہاک الاؤنس کے بھی حقدار ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر داخلہ شیخ رشید اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے پریس کانفرنس کی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ایڈہاک الاؤنس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا جبکہ یہ الاؤنس پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات تک جاری رہے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بھی اپنے ملازمین کو ایڈہاک الاؤنس فراہم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں اسکیل 20 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
شیخ رشید نے زیرحراست تمام ملازمین کی رہائی اور ان کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News