
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز کی انٹلی جنس بنیاد پر کاروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز کی اس کاروائی کے نتیجے میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان اسٹریٹ کرائم،منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہیں اور ملزمان میں زاہد علی،عمران شیخ،غلام حیدر،شاہ حسین،اور اللہ داد شامل ہیں جبکہ ملزمان سے اسلحہ منشیات اور ایمونیشن برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا جس پر ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ رآمد اسلحے میں 2 5 کلاشنکوف، مختلف ایم پی5، مختلف اقسام کے 9 ایم ایم، 11 دستی بم، ایس ایم جیز، میگزین ایم پی فائیو، واکی ٹاکی، موبائل فونز، یوایس بیزاورسی ڈیز سمیت گولیاں بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News