وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ گریڈ ایک سے 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کاویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کردیا گیاہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ ہماری ہدایت پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کے ساتھ بھی معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کےساتھ بھی معاملہ طے پاگیاہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم نے پوری کوشش کی وہ سرکاری ملازمین کو مشتعل کرسکے تاہم پی ڈی ایم ایسا کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نے نالہ لئی کے لیے بھی70 ارب روپے کے فنڈ زجاری کرنے کا حکم دیاہے۔ نالہ لئی منصوبے کو دوسال میں مکمل کیاجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News