
ملک بھر میں ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 14 فروری بروز اتوار ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں زونل کمیٹی اسلام آباد کے اراکین شریک ہوئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آج زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے ،پورے ملک میں کہیں بھی ماہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ یکم رجب المرجب بروز اتوار ہوگی ۔
اس موقع پر مولانا خبیر آزاد نے پاکستان کے استحکام اور اتحاد امت کی دعا بھی کرائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News