سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی مفادات کے حوالے سے پی ڈی ایم اور جماعت اسلامی کا ایجنڈا الگ الگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق امیر جماعت اسلامی نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا ایجنڈا اسلام کے احکامات کے مطابق حکومت کرنا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کسی بھی جلسہ میں اسلامی نظام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جاری ویڈیو کے لئے کہا ہے کہ سابق سینیٹ کے الیکشن کے سلسلہ میں جو فوٹیج منظر عام پر آئیں وہ ویڈیو نا مکمل ہیں کیونکہ جن ایم پی ایز نے رقم لی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لیڈر شپ کی طرف سے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی سیاست ہے اور دولت کی بنیاد پر ان لوگوں کو خریدا جاتا ہے۔
یہ مافیا معاشی اور سیاسی دہشت گرد ہے ان سے نجات کا وقت آگیا ہے جماعت اسلامی ان کا مقابلہ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
