وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو رونا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ دوسری دفعہ ہے کہ وزیر اعظم نے مجھے یہ اعزاز بخشا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں ووٹ برائے فروخت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو رونا پڑے گا ۔ اپوزیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں۔
شبلی فراز نے اپنے والد احمد فراز کے شعر کا ایک مصرعہ’ہم محبت میں بھی توحید کے قائل ہیں فراز‘ پڑھ کر کہا کہ ہم اسی کے مصداق عمران خان کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
