Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے لئے آئندہ مالی سال میں 22.5 ارب روپےمختص،وزیر بلدیات سندھ

Now Reading:

کراچی کے لئے آئندہ مالی سال میں 22.5 ارب روپےمختص،وزیر بلدیات سندھ

Synopsis

ایم کیو ایم کراچی میں پانی، سیوریج اورصفائی ستھرائی کے ازخود مسائل کھڑے کرتی ہے اور پھر اسی پر احتجاج کرواتی ہے اور یہ ان کی ماضی کی بھی روایت رہی ہے۔

سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لئے آئندہ مالی سال میں 22.5 ارب روپے کی رقم مختص کردی گئی ہے ۔

اس وقت سندھ اور بالخصوص کراچی میں ایم کیو ایم تحریک انصاف کی بی ٹیم بن کر کام کررہی ہے اور ماضی میں جس طرح وہ کسی کے اشاروں پر کام کرتی رہی اب وہ کام تحریک انصاف کی ایماء پر کررہی ہے تاکہ وہ ان کے سامنے اپنی تابیعداری ثابت کرسکیں۔ملک کا وزیر اعظم خود یہ کہے کہارکان کے پروٹیکشن آرڈر نہیں جاری کئے جائیں، یہ چور ڈاکوں ہیں ان کو اسمبلی میں نہیں آنا چاہیئے اور اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے تو پھر یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس ملک میں آئین، قانون، اسمبلی اور جمہوریت کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں اس وقت لوکل گورنمنٹ کے تحت 107 اسکیموں پر کام جاری ہے جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کے تحت صوبے بھر کی 96 اسکیموں میں سے صرف 77 اسکیمیں کراچی کے لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے نئے مالی سال کے بجٹ میں اس سال کی صرف الوکیشن جو محکمہ بلدیات کی اسکیموں کی ہے وہ 22.5 ارب روپے جبکہ دیگر تمام محکموں کی مل کر 52.6 ارب روپے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل کے حل میں انتہائی سنجیدہ ہے اور خود وزیر اعلیٰ سندھ بھی اس سلسلے میں متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے اشتراک سے 5 سال کے دوران صرف واٹر اینڈ سیوریج کی اسکیموں پر 1.5 ارب ڈالر خرچ کرے گی، جس کے بعد ہمیں امید ہے کہ پرانے اسٹریکچر کی تبدیلی اور پمپنگ اسٹیشنوں کی حالت زار کی بہتری کے بعد پانی اور سیوریج کے مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین حقائق کے برخلاف عوام کو غلط معلومات فراہم کرکے سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کرنا چاہتے ہیں جبکہ حقائق تمام کے سامنے ہیں اور بجٹ میں پیش کردہ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ مئیر کراچی نے گذشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ 2019-20 میں کراچی کے لئے صرف 1.6 ارب روپے رکھیں ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بجٹ میں 22.5 ارب روپے کی الوکیشن کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اپنی سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کے لئے کچھ بھی کرتے رہیں لیکن ہم نے عوامی خدمت کا جو وعدہ کیا ہے اور کراچی کے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرتے رہیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ اس وقت سندھ اور بالخصوص کراچی میں ایم کیو ایم تحریک انصاف کی بی ٹیم بن کر کام کررہی ہے اور ماضی میں جس طرح وہ کسی کے اشاروں پر کام کرتی رہی اب وہ کام تحریک انصاف کی ایماء پر کررہی ہے تاکہ وہ ان کے سامنے اپنی تابیعداری ثابت کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں پانی، سیوریج اورصفائی ستھرائی کے ازخود مسائل کھڑے کرتی ہے اور پھر اسی پر احتجاج کرواتی ہے اور یہ ان کی ماضی کی بھی روایت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے اوراب ان کے اس طرح کے ہتھکنڈوں کو کراچی کے عوام اچھی طرح سمجھ چکیں ہیں۔ آصف علی زرداری اور دیگر ارکان قومی اسمبلی کے پروٹیکشن آرڈر کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم خود یہ کہے کہ ان کے پروٹیکشن آرڈر نہیں جاری کئے جانے چاہئے۔

اگر وزیر اعظم یہ کہے کہ یہ چور ڈاکوں ہیں ان کو اسمبلی میں نہیں آنا چاہیئے اور خود وزیر اعظم یہ کہے کہ اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے تو پھر یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس ملک میں آئین، قانون، اسمبلی اور جمہوریت کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فاسٹسٹ سوچ کے حامل وزیر اعظم ہیں اور ان کی نظر میں آئین، قانون اور جمہوریت کی کوئی حیثیت نظر نہیں آتی۔

رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے پروٹیکشن آرڈر کے سوال پر سعید غنی نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے قانون کے تحت ان کے آرڈر جاری کردئیے ہیں اور اب نیب نے اس پر عملدرآمد کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر