
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بلواکانومی ایک نیا نظریہ ہے جو مستقبل میں معیشت مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میری ٹائم کانفرنس سے خطاب میں شاہ محمود نے کہا ہے کہ سی پیک اور گوادر پورٹ گیم چینجر پراجیکٹس ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پائیدار بلو اکانومی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے فائدے پر مبنی سماجی ومعاشی ثمرات کے حصول کے لئے کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی بلو اکانومی 24 ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی صلاحیت کی حامل ہے اور اس کے اس خطے پر آنے والی دہائیوں میں بے پناہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا ہندوتوانظریہ دنیا کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گواد رپورٹ محل وقوع کے حساب سے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے تاہم گوادرپورٹ سے نئے کاروبار اور کوسٹل انڈسٹریز کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News