Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو کاروبار کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو کاروبار کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی توانائی کے شعبے میں مصر کی معروف کمپنی ال سویدی الیکٹرک کے صدر اور سی ای او احمد السویدی سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر احمد السویدی نے وزیر خارجہ کو اپنی کمپنی کے حجم، کمپنی کی مصنوعات اور مختلف ممالک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی سطح پر کاروبار میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے جو عالمی برادری کی جانب سے ہماری مثبت پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ہماری حکومت کی مثبت پالیسیوں کے سبب دنیا بھر میں موثر کاروباری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ معاشی سفارت کاری کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستانی مارکیٹ کو متعارف کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

السویدی کمپنی کے سی ای او احمد السویدی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی سفارت کاری کے اقدام کو سراہا اور السویدی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر