Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کی جانب سے علی سد پارہ کو خراجِ عقیدت

Now Reading:

علی ظفر کی جانب سے علی سد پارہ کو خراجِ عقیدت

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر نے علی سد پارہ کو خراجِ عقیدت پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  گلوکار علی ظفر نے علی سد پارہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک گیت تیار کیا ہیں۔

مزید پڑھیں

وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار...

مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ مہوش...

علی ظفر کی جانب سے پیش کیے جانے والی ٹریبیوٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کا سراغ نہیں مل سکا۔

دوسری جانب پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن نے افریقا کے سب سے بلند پہاڑ کلیمانجارو کو 20 گھنٹے میں سر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

 سندھ سے تعلق رکھنے والے پیما اسد علی میمن ایک دن میں یہ معرکہ سر کرنے والے پہلے ایشیائی بن گئے۔

اسد علی میمن نے برفانی اور برساتی موسم میں ایک دن میں 19 ہزار 340 فٹ بلند پہاڑ  کلیمانجارو  کی چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

واضح رہے کہ ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ اسد علی میمن اس سے قبل ارجنٹائن میں واقع جنوبی امریکا کی سب سے اونچی چوٹی ایکونکاگوا کو سر کر چکے ہیں۔

تاہم اسد میمن بدھ کی شب کراچی سے تنزانیہ روانہ ہوئے تھے، کورونا کے سبب دو یوم قرنطینہ میں رہنے کے بعد وہ ہفتے کو  اپنی مہم پر روانہ ہوئے۔

Advertisement

ایگلوف کے ریکارڈ کو توڑنے کے خواہش مند اسد علی میمن محدود وسائل اور جدید آلات کی  عدم موجودگی کے سبب ایسا نہ کر پائے لیکن  انہوں نے 24 گھنٹوں میں چوٹی پر پہنچنے کی  کامیابی حاصؒ کر لی۔

تنزانیہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے اسد میمن کے کامیاب مشن کی  تحریری طور پر تصدیق کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی بھی قرار دیا ہے۔

اس سے قبل سوئزر لینڈ کے کوہ پیما کارل ایگلوف نے 6  گھنٹے 42 منٹ میں کلیمانجارو پر چڑھ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اسد علی نے مہم سے قبل چار ماہ کے دوران اپنی صلاحیت بڑھانے اور پھسلنے والی زمین پر چلنے کی مشق کی تھی۔

 اسد میمن کو مارنگو روٹ سے شروعاتی نقطہ سے چوٹی تک 64 کلومیٹر کی دوری پر دوڑنا پڑا، اس دوران 15 کلومیٹر کے جنگل  سے بھی گزرے، پیدل سفر میں عام جوتے کے ساتھ پھسلن والی زمین پر بھی دوڑنے والے اسد میمن نے چوٹی پر پہنچ کر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر