Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوبل انعام یافتہ خواتین کا مودی کو ایوراڈ نہ دینے کا مطالبہ

Now Reading:

نوبل انعام یافتہ خواتین کا مودی کو ایوراڈ نہ دینے کا مطالبہ
Nobel laureate calls for Modi not to award Modi

نوبل انعام یافتہ معروف خواتین نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ نہ دینے کی درخواست کی ہے۔

شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی امن کی سفیرمیریڈمیگوائر، یمنی صحافی توکل عبدالسلام کرمان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون بننے کا اعزاز رکھنے والی انسانی حقوق کی ترجمان ، ایرانی خاتون شیریں عبادی کی جانب سے گیٹس فاؤنڈیشن کو لکھے گئے خط میں یہ درخواست کی گئی ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق اورجمہوریت کومستقل خطرہ لاحق ہے کیونکہ وہاں مسلمانوں اورعیسائیوں سمیت دیگر اقلیتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

 خط  کے مطابق نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ایک خطرناک اور پرتشدد ملک بن چکا ہے لہذا گیٹس فانڈیشن کی جانب سے ان کو ایوارڈ دیے جانے کا اعلان تشویشناک ہے۔

ہجوم کے بڑھتے حملوں پربھارتی سپریم کورٹ بھی تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے متنازعہ وزیر اعظم کو رواں ماہ کے آخر میں ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ ایوارڈ انہیں اپنے ملک میں صفائی ستھرائی کا نظام کو بہتر بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔

اعلان کے بعد بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کو وکلا، انسانی حقوق کے کارکنان اور مخیر حضرات کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ تقریبا ایک لاکھ دستخطوں کے ساتھ دائرکردہ درخواست میں انسانی حقوق کے برے ریکارڈ پر خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 واضح  رہے کہ  اگست میں  مودی  سرکار کی جانب سے  مقبوضہ کشمیر  کی خصوصی  حیثیت ختم کرنے اور  کرفیو  نافذ  کر نے اورصحافیوں  ، رہنماوں  سمیت  دیگر  عوام کی گرفتاری  پر  بین الاقوامی   سطح پر تنقید  کا نشانہ  بنیا جارہا ہے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر