
متحدہ عرب امارات کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا وائرس احتیاطی تدابیر سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کورونا ایڈوائزی پر عمل درآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز پر بھاری جرمانے عائد ہونگے تاہم کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 14 دن کے لیے یو اے ای کے فلائٹ آپریشن معطل کیا جائے گا۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ یواے ای آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے فلائٹ سے 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا تاہم مثبت کورونا والے مسافروں کو یو اے ای کے کسی ایئرپورٹ اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کے سی اے اے کی جانب سے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو نئی ایڈوازری بھیج دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News