Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس کی بٹ کوائن کے بارے میں کیا رائے ہے؟

Now Reading:

بل گیٹس کی بٹ کوائن کے بارے میں کیا رائے ہے؟

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بٹ کوائن کے بارے میں کیا رائے  رکھتے ہیں اس کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کردیا۔

امریکی جریدے  کو دیے گئے انٹرویو میں  دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غیر ضروری قرار دیا۔

انٹرویو میں سوال پوچھا گیا کہ دنیا میں ایسی کونسی ٹیکنالوجی ہے جس کے بغیر لوگ زندہ رہ سکتے ہیں  تو انہوں نے جواب دیا کہ  کرپٹوکرنسی۔

بل گیٹس نے کہا کہ جس طرح کرپٹوکرنسی کام کرتی ہے، اس سے مخصوص مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے جس سے نجات حاصل کرلی جائے تو بہتر ہے ۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں مزید بھی کہا کہ مجھے ممکنہ طور پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے بارے میں کہنا چاہیے، وہ بہت بری چیز ہے، ہمیں اس قسم کی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement

ایک اور امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں   بل گیٹس سے کرپٹو کرنسی کے بارے میں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں سوال پوچھا گیا، کیونکہ یہ ڈیجیٹل کرنسیاں بہت زیادہ توانائی استعمال کرتی ہیں۔ بل گیٹس نے جواب دیا کہ ’میرے پاس بٹ کوائن نہیں اور اس حوالے سے میرا نکتہ نظر غیرجانبدارانہ ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا  کہ بٹ کوائن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آسکتا ہے  کیونکہ اس کا انحصار کرنسی کے حوالے سے لوگوں کے خیالات پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس حوالے سے کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا کہ یہ کس طرح پیشرفت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر