Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرشکیل الرحمان کے خلاف ہیومین ٹریفکنگ کا مقدمہ درج

Now Reading:

میرشکیل الرحمان کے خلاف ہیومین ٹریفکنگ کا مقدمہ درج

جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان پر بیرونی سطح پر ہیومین ٹریفکنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں گھر کا کام کرنے والی ایک پاکستانی خاتون کی جانب سے میر شکیل الرحمان پر انسانی اسمگلنگ اور یحیحیٰ فیملی کے خلاف ناروا سلوک کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خاتون سے انٹریو کے دوران گزرے ہوئے حالات کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میر شکیل الرحمان کی جانب سے ان کی سسٹر ان لاء کے گھریلو کاموں کے لئے رکھا گیا تھا تاہم یحیحیٰ فیملی نے ان سے شروع دن سے بےجا سلوک کیا۔

خاتون نے بتایا ہے کہ وہ گھر کا کھانا بناتی تھیں، صفائی کرتی تھیں اور تین بچوں کا خیال رکھتی تھیں تاہم ان پانچ برسوں میں انہیں صرف 25 ہزار ڈالرز ملے ہیں۔

خاتون نے اپنے انٹریو میں مزید بتایا ہے کہ ان کو ہفتے میں صرف ایک دن نہانے کی اجازت تھی تاہم انہیں گوشت کھانے سے اس بہانے منع کر دیا گیا کہ وہ پہلے سے ہی موٹاپے کا شکار ہیں۔

Advertisement

اسکے علاوہ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ان کی دوبیٹیوں کی شادی ہوئی تو انہوں نے گھر جانے کی اجازت لی مگر انہیں انکار کر دیا گیا اور نہ ہی انہیں شادی کی ویڈیو دیکھنے دی گئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اپنی ملازمت کے ابتدائی دو سال انہیں اسٹوریج روم میں سونا پڑا تھا بعد میں انہیں تہہ خانے کے فرش پر بستر بچھا کر سوتی تھیں۔

خاتون نے اپنے انٹریو میں مزید بتایا کہ سرپرست فیملی کی جانب سے انہیں دھمکایا بھی جاتا تھا۔

تاہم ایک اردو بولنے والی خاتون کے مشورے کے پر عمل کرتے ہوئے 7 دسمبر 2018 کو فیملی کو چھوڑ کر بھاگیں اور ایک این جی او سے ان کا رابطہ ہوا جو تشدد کا شکار غیرقانونی تارکین وطن کی مدد کرتی ہے۔

اس حوالے سے میر شکیل الرحمان اور ان کی اہلیہ سے رابطے کی کوشش کی مگر وہاں سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تاہم یحییٰ فیملی کے وکیل نے  بات کرتے ہوئے ان الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ خاتون کا نام ریحانہ بی بی بتایا جارہا ہے جنہیں میر شکیل الرحمان کی جانب سے 2013 میں امریکہ میں نوکری کی پیشکش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر